شکست کے ذمہ دار بلے باز نہیں بولرز زیادہ ہیں ، شہریار خان

شکست کے ذمہ دار بلے باز نہیں بولرز زیادہ ہیں ، شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مکی آرتھر نے رپورٹ دے دی ہے ، جس میں شکست کا ذمے دار بولرزکو قرار دیا گیا ہے۔صحافیوں سے بات میں چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا سیکورٹی وفد رواں ماہ پاکستان آئے گا، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے فیکا سے بات کریں گے۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد 25 بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کر کے ان کا کیمپ لگائیں گے جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سرمایہ ہوں گے۔مکی آرتھر ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ بھی دیکھیں گے ۔چیئرمین پی سی بی شہریار میڈیا سے گفتگوکہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے پلیئرز ایسوسی ایشن سے بات کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی یا عدالت میں جاسکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*