جیسے جیسے کیس چل رہا ہے عمران خان کا منہ لٹک رہا ہے،طلال

جیسے جیسے کیس چل رہا ہے عمران خان کا منہ لٹک رہا ہے،طلال

مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چودھری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس کا تھرمامیٹرعمران خان کا چہرہ ہے، جوں جوں پاناما کیس آگے بڑھ رہا ہے ، عمران خان کاچہرہ اترتا جارہاہے اوراب تو نعیم بخاری نے انکشاف کیاکہ وہ تو اصل وکیل نہیں ، سٹپنی وکیل ہیں۔سپریم کورٹ کےباہرمیڈیاسے گفتگو میں طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پتلی گلی سے نکلناچاہتےہیں لیکن انہیں بھاگنےنہیں دیں گے ۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ کسی کی خواہش پروزیراعظم کو عدالت میں طلب نہیں کیا جاسکتا ہے،عدالتیں ثبوت تلاش نہیں کرتیں،ثبوت دیکھ کرفیصلہ کرتی ہیں۔اس موقع پر وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ پاناما پیپرزایک منٹ کے لیے بھول جائیں،پی ٹی آئی کےوکیل نے کہا کہ صرف وزیراعظم کی تقریرپربات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کواس مرتبہ پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*