وکیل کیس نہیں ہارتا آج ہم نے موکل کے ساتھ وکیل کو بھی ہارتے دیکھا، دانیال عزیز

وکیل کیس نہیں ہارتا آج ہم نے موکل کے ساتھ وکیل کو بھی ہارتے دیکھا، دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نعیم بخاری کل کہہ رہے تھے وکیل کیس نہیں ہارتا آج ہم نے موکل کے ساتھ وکیل کو بھی ہارتے دیکھا۔پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو آج ڈانٹ بھی سننا پڑی، عدالت نے مزاحیہ انداز چھوڑ کر قانونی نکات پر بات کرنے کاکہا۔دانیال عزیز نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی وزیراعظم پرکرپشن کےالزامات لگاتی رہی۔سارا کیس ٹوئسٹ ہوگیا ہے۔جیسے جیسے کیس چل رہا ہے یہ لوگ دلائل بنانے کی کوشش کررہے ہیں،اب کہا جارہا ہے کہ بارثبوت ن لیگ پرہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*