ڈچز آف کیمبرج شہزادی کیتھرین میڈلٹن کی35ویں سالگرہ

ڈچز آف کیمبرج شہزادی کیتھرین میڈلٹن کی35ویں سالگرہ

خوش لباس، دلکش مسکراہٹ اور پر کشش شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔برطانیہ کے رائل برک شائراسپتال میں9جنوری 1982 کو جنم لینے والی کیٹ کی ولیم سے پہلی ملاقات 2001 میں ہوئی جس کے بعد ان کی دوستی 2003تک محبت میں بدل گئی۔29اپریل2011ء کو انتہائی شاندار جشن کے بعدشہزادہ چارلس اور ڈیانا کے بڑے صاحبزادےپرنس ولیم سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی کیٹ میڈلٹن کی پرنس ولیم سے منگنی 20اکتوبر2010کو ہوئی جسکا باقاعدہ اعلان 16 نومبر 2010 کو کیا گیا۔منگنی کے بعد دو نوں خاندانوں میں دھوم دھام سے شادی کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا اور ملکہِ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سے شادی کا روایتی رسمی اجازت نامہ جاری ہونے کے بعد 29اپریل کو یہ شاہی شادی انجام پائی۔ کینسنگٹن پیلس میں رہائش پذیر اس جوڑے کے یہاں24جولائی 2013 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جسکا نام پرنس جارج الیگزینڈرلیوئس رکھا گیا۔جارج کی پیدائش کے دو سال بعد کیٹ نے ننھی شہزادی کو 2مئی 2015میں جنم دیا جس کا نام پرنسسز شارلیٹ الزبیتھ ڈیانا رکھا گیا۔کیٹ اپنے دو بچوں اور شوہر کے ساتھ نہایت خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہیں اور مختلف تقریبات میں جلوۂ گر ہو تی ہیں اوراپنے دلکش اسٹائل کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بنی رہتی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*