راحیل شریف نے این او سی کیلئے رابطہ نہیں کیا، خواجہ آصف

راحیل شریف نے این او سی کیلئے رابطہ نہیں کیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینیٹ کو بتایا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے 39اسلامی ممالک کی مشترکا فوج کے سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل این او سی کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر تعیناتی کے حوالے سے کوئی درخواست آتی ہے تو اس صورت میں وزارت دفاع سے این او سی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سے مزید کہا کہ راحیل شریف عمرہ کرنے سعودی عرب گئے تھے،واپس آکر نہ وزارت دفاع کو درخواست دی اور نہ جی ایچ کیو کو۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے انہیںہدایت دی کہ راحیل شریف اس حوالے سے کوئی درخواست دیں تو ایوان کو آگاہ کریں۔اس موقع پر سرتاج عزیز کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راحیل شریف کو ابھی تک سعودی عرب کی طرف سے کوئی آفر نہیں ہوئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*