لاہور کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی، 7 افراد جاں بحق

لاہور کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی، 7 افراد جاں بحق

آگ لگنے کا واقعہ محمود بوٹی رنگ روڈ پر واقع نجی تعمیراتی کمپنی کے ملازمین کی عمارت میں پیش آیا جہاں سلینڈر دھماکے سے بھڑکنے والی آگ نے پل بھر میں عمارت کے بیشتر حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے دو گھنٹوں کی مسلسل کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ کی زد میں آ کر 8 افراد بری طرح سے جھلس گئے جن میں سے 7 ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ندیم عباس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*