گورنر سندھ کی نماز جنازہ کل گورنر ہاؤس میں ادا کی جائیگی

گورنر سندھ کی نماز جنازہ کل گورنر ہاؤس میں ادا کی جائیگی

کراچی گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی کی نمازِ جنازہ کل ڈیڑھ بجے گورنر ہاؤس میں ادا کی جائے گی۔گورنر ہاؤس کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ جسٹس سعید الزمان صدیقی کی نمازِ جنازہ جمعےکو باغ جناح میں ادا کی جانی تھی تاہم اب نئے شیڈول کے مطابق نماز جنازہ کل گورنر ہاؤس میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔گورنر سندھ کے انتقال پر سندھ بھر میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی کی اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*