بھارتی فوجی جوان کے بعد بھارتی پولیس اہلکار کے شکوؤں کی وڈیو بھی سامنے آگئی

بھارتی فوجی جوان کے بعد بھارتی پولیس اہلکار کے شکوؤں کی وڈیو بھی سامنے آگئی

بھارتی فوجی جوان کے بعد بھارتی پولیس اہلکار کے شکوؤں کی وڈیو بھی سامنے آگئی، وڈیو میں وزیراعظم مودی سے ناانصافیوں کے ازالے کا مطالبہ کردیا۔وڈیو میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوان جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ انتخابات،پارلیمنٹ، وی آئی پی سیکورٹی ہر جگہ ڈیوٹی کرنے پر بھی پولیس اہلکاروں کی مراعات فوج سے کم ہیں، استادوں کی تنخواہیں اورمراعات بھی پولیس اہلکاروں سے زیادہ ہیں۔اہلکار کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو بیس سال سروس کے بعد بھی پنشن نہیں ملتی، نہ ہی سابق ملازم کا کوٹا اور میڈیکل کی سہولیات ملتی ہیں۔جیت سنگھ نے وزیراعظم مودی سے اپیل کی کہ فوج اور پولیس اہلکاروں کی سہولیات میں روا فرق ختم کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*