امریکا میں داخلے پر کسی گروپ کو ہدف بنانےکا حامی نہیں، ٹلرسن

امریکا میں داخلے پر کسی گروپ کو ہدف بنانےکا حامی نہیں، ٹلرسن

نئے نامزد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں داخلے کے معاملے پر کسی مخصوص گروپ کو ہدف بنانے کی حمایت نہیں کرتے۔سینیٹ کمیٹی کے روبرو اپنی نامزدگی کی توثیق کے حوالے سے سوالات کے دوران نامزد امریکی وزیر خا رجہ ریکس ٹلر سن نے کہا کہ چین کی جانب سے جنوبی سمندروں میں جزیرے بنانا روس کی جانب سے کریمیا کا کنٹرول سنبھالنے جیسا ہی ہے۔ چین کو ان جزیروں تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو مشورہ دیں گے کہ کیوبا پرسے تجارتی پابندیاں ہٹانے کے بل کو ویٹو کردیں،میکسیکو ہمارا دیرینہ دوست اور پڑوسی ہے، ہمیں اس سے تعلقات رکھنے چاہئیں۔ٹلرسن کا کہنا تھا کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے بھی اتفاق نہیں کرتے کہ جاپان سمیت دیگر ملکوں کا ایٹمی ہتھیار رکھنا غلط بات نہیں ہے۔نامزد امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا کو لازمی طور پر تائیوان سے اپنی وابستگی برقرار رکھنی چاہیے،نیز وہ روسی صدر پیوٹن کو جنگی جرائم کا مجرم نہیں سمجھتے۔ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا کےلیے روس خطرے کا باعث ہے، اور اُس کی حالیہ سرگرمیاں امریکی مفادات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*