کچھ سیاستدان ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں اور بلاناغہ بولتے ہیں، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف

کچھ سیاستدان ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں اور بلاناغہ بولتے ہیں، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ سیاستدان ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں اور بلاناغہ بولتے ہیں، گوشت کا بھی منگل بدھ کا ناغہ ہوتا ہے لیکن وہ بلاناغہ جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کسی نے کہا کہ سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں توحیرت ہوئی لیکن مجھے پتا ہے کہ کون جھوٹ بولتے ہیں، یہ لوگ اتنے غلیظ قسم کے الزامات لگاتے ہیں کہ بندہ سوچتا ہے یہ کس قسم کے لوگ ہیں،سیاست میں آکربہتان اور الزام تراشی کرتے ہیں جس کاوجودہی نہیں ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے نارروال میں قومی صحت پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک لاکھ 60ہزار خاندانوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم قومی صحت پروگرام پاکستان بھر میں شروع ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ علاج کی رقم ڈھائی لاکھ تک ہوگی تو حکومت برداشت کرے گی،ڈھائی لاکھ سے زائد خرچ پر رقم بیت المال سے دی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ 52 سالہ ایک شخص جس کے سات بچے تھےاس کا بائی پاس آپریشن وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کرایا گیا،لوگ علاج کے پیسے اکٹھے کرنے کے لیے جائیدادیں بیچ دیتے ہیں، نیک مقصد کے لیے نارووال آنے پر خوش ہوں، غریبوں کو مفت علا ج کی سہولت دینے کی خواہش کافی عرصے سے میرے دل میں تھی۔انہوں نے کہا کہ علاج کا قرض اتارنے کے لیے لوگوں کے بچے کام کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، یہ معاشرتی ناہمواریاں ہیں،پاکستان ایک کنبے کی طرح ہے، سب کو سہولتیں ملنی چاہئیں،پاکستان میں اکثرغریب افراد کا مفت علاج ہورہا ہے،وہ تمام لوگ جو اپنا علاج کرانے کی طاقت نہیں رکھتے ان کا علاج وزیراعظم قومی صحت پروگرام کےتحت ہوگا۔نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال اوردانیال عزیز نےنارووال کےمسائل پر بات کی تو میں نےکہا کہ آئندہ نارووال کا سیاسی دورہ کروں گا،مجھے فخر ہے کہ مسلم لیگ(ن) نارووال سے کامیابی حاصل کرتی رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بجلی پہلے سے بہتر ہوچکی ہے،2013ء میں جگہ جگہ لوڈشیڈنگ پر احتجاج ہوتے تھے، کسان احتجاج کرتے تھے، جلاؤ گھیراؤ ہوتا تھا، 2017ءشروع ہوا ہے، بہت حدتک لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے،2018ءمیں پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان میں دہشت گردی عام تھی، اب دہشت گردی بہت کم ہوچکی ہے،2013ءکےاخبارات پڑھیں اور آج کے، دہشت گردی کا جن بالکل ختم ہو کر رہ گیا ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان کو نظر بد سے بچائے، پاکستان روز بروز ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم ویسے ہی بہت پریشانی میں تھی، قوم خوشحالی کےراستے پر ہے تو اسے چلنے دو،پاکستان کی ترقی کا راستہ نہ روکو،پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ میں شامل ہے،پاکستان کی ترقی میں ہاتھ نہیں بٹاسکتے تو راستہ روکنے کی بھی کوشش نہ کی جائے۔وزیراعظم نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ روز روز نت نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں،جھوٹ سن سن کر پاکستان کے عوام تنگ آگئے، ان کے کان پک گئے ہیں،اس طرح کی سیاست پاکستان کے لیے خطرناک ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال پاکستان میں شرح نمو 5.5 فی صد ہوگی،دعاکریں اللہ تعالیٰ ہمیں ملک وملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، سیالکوٹ سےلاہور موٹروےپرکام شروع ہونے والا ہے،سیالکوٹ سےلاہور کم وقت میں پہنچاجاسکے گا،سیالکوٹ لاہور موٹروے کو بدوملی سےنارووال تک ملایا جائے گا،جس کے بعد نارووال سے لاہور کے ایسٹرن بائی پاس پہنچنے پر 45منٹ لگیں گے،آج سیاسی جلسہ نہیں لیکن نارووال کےعوام کے لیے چھوٹاساتحفہ پیش کررہا ہوں،نارووال کی ترقی کی باقی باتیں جلسے میں ہوں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*