لاہور میں مہنگی ترین نمبر پلیٹ کی بولی

لاہور میں مہنگی ترین نمبر پلیٹ کی بولی

محکمہ ایکسائز اور ٹیکسیشن نے اس سال گاڑیوں کے منفرد نمبروں کی بولی سے ریکارڈ مال بنایا، نمبر “1” سات لاکھ دس ہزار روپے لگی، جبکہ دیگر دس نمبروں سمیت ایک دن میں لگی بولیوں سے  ۔۔ محکمے نے 23 لاکھ پچپن ہزارروپے بنائے

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سال 2017 میں گاڑیوں کے منفرد نمبروں کی نیلامی میں نئی تاریخ رقم کر دی۔”1″نمبر کی بولی سات لاکھ دس ہزار روپے لگی۔۔۔۔

دوسرے نمبر پر سب سے مہنگا نیلام ہونے والانمبر، نمبر “5” تھا، جسکی بولی دو لاکھ نوے ہزار روپے لگی۔

“786 ” نمبر کی بولی جیتنے والے نے دو لاکھ تیس ہزار روپے میں نمبر اپنے نام کیا۔ نمبر “3” دولاکھ دس ہزار جبکہ نمبر “7” ایک لاکھ نوے ہزار روپے میں نیلام ہوا

نمبروں کی نیلامی میں سب سے کم قیمت پر بکنے والا نمبر، نمبر 2 تھا، جسکی نیلامی ایک لاکھ بیس ہزار روپے لگی۔ یوں ایک دن میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صرف 11 نمبروں کی نیلامی سے 23 لاکھ پچپن ہزار روپے بٹورے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*