طیبہ تشدد کیس ،نامزد جج کو عدالتی کاموں سے روک دیا گیا

طیبہ تشدد کیس ،نامزد جج کو عدالتی کاموں سے روک دیا گیا

کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں نامزد جج راجا خرم علی خان کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق راجا خرم علی خان کی بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خدمات واپس لے لی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز کے حکم پر راجا خرم علی خان کی خدمات واپس لی گئی ہیں، راجا خرم علی خان کو فوری طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بطور او ایس ڈی کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب جج کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن ملازمہ طیبہ سویٹ ہوم میں بہت خوش نظر آئی، طیبہ کا یہاں آج پہلا دن تھا جو اس نے خوب کھیلتے کودتے گزارا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*