سوویت سپر ہیروز کی ایڈونچر فلم’’گارڈیئنز‘‘کا ٹریلر جاری

سوویت سپر ہیروز کی ایڈونچر فلم’’گارڈیئنز‘‘کا ٹریلر جاری

ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ روسی سنیما کی تیار کردہ ایکشن سے بھرپور نئی سپر ہیرو ایڈونچر فلم’’گارڈیئنز‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔آرمینیا کے ہدایتکارسیریک اینڈریاڈکی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم روسی سرد جنگ میں سر گرم سوویت سپر ہیروز کے ایک ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جومختلف قومیتیوں سے تعلق رکھنے کے باوجود ملک کی سلامتی کیلئے ایک ساتھ لڑتے ہیں۔’’پیٹری اوٹ ‘‘نامی یہ گروپ برسوں اپنی غیر معمولی طاقتوں کو چھپانے کے بعد اس وقت منظرِ عام پر آتے ہیں اور بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہیںمیکس اولین ، سیریک اینڈریاڈاورولادیمیر پولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکارسیبیسٹیئن سیسک، سینسر میدیدیو، الینا لینینا، ولیریا شیکارنڈو اوراینٹن پنپشنی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔20ملین ڈالر لاگت سے بننے والی سنسنی ، ایڈونچر اور غیر معمولی طاقت کے مالک سپر ہیروز کے گِرد گھومتی یہ فلم23فروری کو مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*