گورنرسعید الزماں صدیقی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

گورنرسعید الزماں صدیقی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

گورنرسندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کی گورنرہاؤس میں نمازجنازہ ادا کردی گئی۔نما ز جنازہ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، میئرکراچی وسیم اختر،وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ، سینیٹر نہال ہاشمی، سلیم ضیاء،عارف علوی ، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ودیگر سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے بھی شرکت کی۔گورنر سندھ کو قومی اعزاز کے ساتھ گذری قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔قبل ازیں ان کی نمازِ جنازہ باغ جناح میں ادا کی جانی تھی تاہم اس کا مقام تبدیل کردیا گیا۔انہوںنے 11 نومبر 2016 کو حلف اٹھایا تھا اور 11جنوری 2017کو ان کا انتقال ہوا۔گورنرسندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی دو ماہ گورنر کے عہدے پر فائز رہے، تاہم حلف اٹھانے کے بعد وہ بیشتر علیل رہے اس دوران وہ اسپتال میں بھی کئی روزداخل رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*