بلاول کی سیکورٹی، وفاقی اور صوبائی حکومت سے پالیسی طلب

بلاول کی سیکورٹی، وفاقی اور صوبائی حکومت سے پالیسی طلب

سندھ ہائی کورٹ نےپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوسیکورٹی کی فراہمی سے متعلق درخواست پر وفاقی وصوبائی حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی کی پالیسی طلب کرتے ہوئے دوہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سیاسی ومذہبی رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئےسیکورٹی فراہم کرتی ہے۔جن رہنماؤں کو دہشتگردی سے خطرات لاحق ہوں جائزہ لینے کے بعد سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی سے متعلق پالیسی طلب کرلی اورایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو دوہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔بلاول بھٹو کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بُلٹ پروف اور سیاہ شیشوں والی گاڑی بھی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔مختلف سیکورٹی اداروں کی رپورٹس کے مطابق ان کی جان کو خطرہ ہے۔درخواست گزار کے وکیل اختر حسین نے کہا کہ غیر جمہوری اور انتہا پسند قوتیں بلاول کونقصان پہنچاناچاہتی ہیں، بلاول کی والدہ کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ملک بھر میں سفر کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ والےگارڈز، بُلٹ پروف اورسیاہ شیشوں والی گاڑی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*