ضلع باغ ٹرک اسکول میں جاگھسا، 2طالبات اور ٹیچر جاں بحق

ضلع باغ  ٹرک اسکول میں جاگھسا، 2طالبات اور ٹیچر جاں بحق

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ٹرک بےقابو ہوکر اسکول میں جاگھا،حادثے میں چوتھی جماعت کی دو بچیاں اور ٹیچر جاں بحق جبکہ9بچیاں اور ایک ٹیچر زخمی ہوئی ہیں ،ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ضلع با غ کے نواحی علاقے بیر پانی میں ہونے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں ۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے کلاسز کمرے سے باہر لگائی گئیں تھیں ۔ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانا باغ منتقل کردیاگیا ہے ،واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*