پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے لاپتا ہونے پر تشویش ہے،امریکا

پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے لاپتا ہونے پر تشویش ہے،امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے لاپتا ہونے پر تشویش ہے۔مارک ٹونر نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کےلاپتا ہونے سے متعلق صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، سلمان حیدر اور دیگر کے لاپتا ہونے سے متعلق پاکستانی وزارت داخلہ کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسٹریٹجک سینٹر قائم کررہا ہے جو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا حصہ ہوگا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*