فلم ’’دنگل ‘‘نے نئے ریکارڈ ز قائم کرتے ہوئے دنیا بھر میں 681کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا

فلم ’’دنگل ‘‘نے نئے ریکارڈ ز قائم کرتے ہوئے دنیا بھر میں 681کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا

فلم ’’دنگل ‘‘نے نئے ریکارڈ ز قائم کرتے ہوئے دنیا بھر میں 681کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’’دنگل ‘‘باکس آفس پر دنگل جیتتے ہوئے بھارت میں495 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے ۔فلم دنگل دو ہفتے سے بھی کم وقت میں تین سو کروڑکلب میں شامل ہوگئی تھی ، دنیا بھر میں اس فلم نے ابتک 681کروڑ روپے سے بھی زائد کا بزنس کرلیا ہے۔اس فلم کی کہانی بھارت کے معروف ریسلر مہاویر سنگھ پھوگٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی دو بیٹیوں کو دنیا کے منجھے ہوئے پہلوانوں کے روپ میں دیکھنے کا خواہشمند ہے۔ فلم عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ نے پروڈیوس کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*