اداکار بین ایفلک کی ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’’لیِوبائے نائٹ ‘‘کافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا

اداکار بین ایفلک کی ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’’لیِوبائے نائٹ ‘‘کافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہالی وو ڈ کے صفِ اول کے اداکار بین ایفلک کی ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’’لیِوبائے نائٹ ‘‘کافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔اس سنسنی خیز فلم کی ہدایتکاراور رائٹر بھی بین ایفلک خود ہیں اور مرکزی کردار میں بھی جلوۂ گر ہوںگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس کوپر،ایلی فیننگ،برینڈن گلیسن،کرس میسینا، سیئنا ملراور زائی سیلڈانا شامل ہیں۔لیوناڈر ڈی کیپریو، بین ایفلک اورجینیفر ٹوڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بنی اس فلم کی کہانی1920سے1930کے درمیانی دور کی عکاسی کر رہی ہے جب جرائم کی دنیا کے ایک ایسے ڈرگ ڈیلراور گینگسٹر نے پولیس کی نیندیں اُڑائی ہوئی تھیں۔یہ گینگسٹر نہایت منظم انداز میں غیر قانونی کام کرتا اور ڈرگس کی لین دین کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے قدموں کے نشان تک نہ چھوڑتااور رات کے اندھیروں میں غائب ہو جاتا۔کرائم، ایکشن، تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آج نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*