ویسٹ انڈیز اورپاکستان کے میچز کے شیڈول کا اعلان

ویسٹ انڈیز اورپاکستان کے میچز کے شیڈول کا اعلان

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ ،تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔سیریز کا آغاز اکتیس مارچ کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم 24 مارچ سے 15 مئی تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ٹیم دورے پر تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔سیریز کا آغاز 31 مارچ کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی دو اپریل کو کھیلا جائےگا۔۔ون ڈے میچز سات ، نو اور گیارہ اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ویسٹ انڈیز میں ہونے والی ون ڈے سریز ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لئے اہم ہوگی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 22 اپریل سے ہوگا دوسرا 30 ٹیسٹ اپریل سے کھیلا جائےگا۔سیریز کا تیسرا او آخری ٹیسٹ 10 مئی کو کھیلا جائےگا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*