طیبہ کیس میں او ایس ڈی بنائےگئے جج کے خلاف مزیدانکوائری کا فیصلہ

طیبہ کیس میں  او ایس ڈی بنائےگئے جج کے خلاف مزیدانکوائری کا فیصلہ

جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کےکیس میں پیش رفت ہوئی ہے ، او ایس ڈی بنائےگئےایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کے خلاف ایک اورانکوائری کا فیصلہ کرلیا گیا۔انکوائری ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں ہوگی ۔رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ بھی ایڈیشنل سیشن جج کےخلاف انکوائری کرچکےہیں ۔سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی تھی ۔اسلام آبادہائی کورٹ کےچیف جسٹس نےرجسٹرارہائی کورٹ کوانکوائری افسرمقررکیاتھا۔ادھراسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر پر تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ نے سویٹ ہوم میں پڑھائی شروع کردی۔اس نے یونیفارم پہن کر ڈرائنگ کی کلاس میں شرکت کی اور کاپی میں رنگ بھرے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*