کراچی بارش کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی غائب، سڑکوں پر ٹریفک جام

کراچی بارش کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی غائب، سڑکوں پر ٹریفک جام

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شہر قائد کے باسی ابر رحمت برستے ہی کے ای ایس سی کی جانب سے دی گئی زحمت میں مبتلاء ہو گئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن، سائٹ، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جبکہ لانڈھی، کورنگی، نیو کراچی، سرجانی اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی بجلی کی بندش سے مکین مشکلات کا شکار ہیں۔دریں اثناء، بارش کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر پانی کھڑا ہو جانے کے باعث ٹریفک بھی جام ہو گئی۔ شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، ایم اے جناح روڈ اور دیگر شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔دوسری جانب، میئر کراچی وسیم اختر نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*