شرجیل میمن کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا حکم

شرجیل میمن کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا حکم

محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نےشرجیل میمن کواشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنےکاحکم دے دیا ۔نیب کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کوگرفتارکرنےکی کوشش کی مگر وہ گرفتارنہیں ہوسکے، گرفتاری سے بچنےکے لیے ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔احتساب عدالت نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی عدم گرفتاری کی رپورٹ پرکارروائی کاحکم دیا۔عدالت کرپشن کےالزامات پرمحکمہ اطلاعات کی انیتا بلوچ کو بھی اشتہاری قراردےچکی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*