پاک فوج نے بھارتی خاتون کو تحائف کے ساتھ واپس بھجوا دیا

A view Amritsar Pakistan Border in Punjab, October 16 2012. Express photo by Sumit Malhotra

پاک فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول کے اس پار آنے والی بھارتی خاتون کو تحائف کے ساتھ واپس بھجوادیا۔بھارتی اخبار کے مطابق مغربی بنگال کی 55 سالہ خاتون جو ذہنی مریضہ تھی ، غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے میں آگئی تھی۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا اور خاتون کو کامان پل کے راستے واپس بھجوا دیا،ساتھ ہی اسے کپڑے، مٹھائی اور دیگر تحائف بھی دیئے گئے۔اخبار کے مطابق خاتون اپنے بارے میں صرف اتنا بتاپائی ہے کہ اس کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*