موسم کی تبدیلی کیساتھ مختلف امراض میں اضافہ

موسم کی تبدیلی کیساتھ مختلف امراض میں اضافہ

موسم کی تبدیلی اور سردی میں شدت کے ساتھ ہی شہر میں ناک و گلے کے امراض پھیلنا شروع ہو گئے ہیں اور بڑی تعداد میں شہری نزلہ ، زکام ،کھانسی، سر درد، ناک بند ہونے ، ناک سے پانی گرنے ، چھینکیں آنے ، گلے میں درد وخراش، جسم میں درد اور بخارکی شکایت کے ساتھ اسپتالوں میں آرہے ہیں۔اس پر ماہرین امراض ناک ،کان وگلہ نے عوام کو ہدایت کی ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،تلی ہوئی، زیادہ کھٹی ،چکنی و ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں، اے سی بند رکھیں اور سلو پنکھا چلائیں بصورت دیگر یہ امراض سنگین نوعیت اختیار کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*