کراچی میں اللہ اللہ کرکے بادل آئے اور بارش کی جھڑی لگ گئی ، شہر میں جل تھل ایک ہوگیا

کراچی میں اللہ اللہ کرکے بادل آئے اور بارش کی جھڑی لگ گئی ، شہر میں جل تھل ایک ہوگیا

کراچی میں اللہ اللہ کرکے بادل آئے اور بارش کی جھڑی لگ گئی۔موسلادھار بارش سے شہر میں جل تھل ایک ہوگیا۔شہر میں جاری برسات سے خشک سردی کا خاتمہ ہوا اور بیماریوں سے بے حال شہریوں کے چہروں پر رونق آگئی۔بعض علاقوں میں بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی بجلی چلی گئی۔ لیاقت آباد، بنارس کالونی ، مچھر کالونی اور ناظم آباد کےکچھ علاقوں کی بجلی اب تک معطل ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث بجلی کا کوئی بڑا بریک ڈاؤن نہیں ہوا، دو سو کے قریب فیڈر ٹرپ کرگئے تھے جن میں سے بیشتر بحال کردیے گئے ہیں۔جمعے کی دوپہر شروع ہونے والی بارش سے کراچی کی کئی اہم سڑکوں پرپانی جمع ہے ، نشیبی علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش، مسرور بیس پر 13 ملی میٹر رکارڈ کی گئی جبکہ اولڈ سٹی ایریا میں 9 اور ایئرپورٹ پر 7 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔تاہم شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*