بلوچستان میں بارشوں اور برف باری کے باعث ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی

بلوچستان میں بارشوں اور برف باری کے باعث ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے بارہ اضلاع میںٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہوگئی۔کیسکو ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں حبیب اللہ کوسٹل پاور ہاؤس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہر کے تین گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہےاور شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ادھر خضدار ،دارو، ڈی جی خان اور لورالائی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنز بھی فنی خرابی کی وجہ سے ٹرپ کرگئی ہیں۔متاثرہ لائنوں سے منسلک صوبے کے گیارہ اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ان اضلاع میں خضدار،قلات، مستونگ،خاران،نوشکی،دالبندین، پشین، زیارت،قلعہ عبداللہ،لورالائی اور چمن شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*