چین کے تیارکردہ ہنگول اور بسول نامی بحری جہاز گوادر پہنچ گئے

چین کے تیارکردہ ہنگول اور بسول نامی بحری جہاز گوادر پہنچ گئے

گوادر کی بندرگاہ پر چین میں تیار ہونیوالے ہنگول اور بسول نامی بحری جہاز پہنچ گئے۔ پاکستانی حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔ دونوں جہاز بندرگارہ کی سکیورٹی کے لیے پی ایم ایس اے فلیٹ میں شامل کر لیے گئے،اس موقع پر ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی تھے۔ دونوں جہازوں کا نام گوادر کے دو دریاؤں ہنگول اور بسول کے نام پر رکھا گیا ہے۔دونوں بحری جہاز گوادر بندرگاہ سے تجارتی سامان کی نقل وحمل کو محفوظ بنانے کے لیے پی ایم ایس اے فلیٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*