عراقی فورسز موصل یونی ورسٹی میں داخل ہوگئیں ،کارروائی میں کئی جنگجو مارے گئے

عراقی فورسز موصل یونی ورسٹی میں داخل ہوگئیں ،کارروائی میں کئی جنگجو مارے گئے

عراقی فورسز موصل یونی ورسٹی میں داخل ہوگئیں ،کارروائی میں کئی جنگجو مارے گئے جبکہ جنگجو ؤں کو شدید جانی ومالی نقصان کا سامنا رہا ، جس کے بعد وہ پسپا ہوگئے۔عراق میں نینوی صوبے میں آپریشنز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم کے خلاف کئی روز سے جاری شدید لڑائی کے بعد انسداد دہشت گردی فورس نے موصل یونی ورسٹی پر حملہ کر کے کیمپس میں متعدد عمارتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔عبدالامیر کے مطابق عراقی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ داعش تنظیم موصل کے وسط میں دریائے دجلہ پر باقی ماندہ پُلوں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی کوشش میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی فورس نے موصل شہر کے بائیں طرف دوسرے پُل کا کنٹرول سنبھال کر عراقی پرچم لہرا دیا جبکہ نینوی صوبے کی عمارت اور دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی مذکورہ فورسز کو کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی فورسز نے الصدریہ کے علاقے کے علاوہ سرکاری محکموں کے کمپلیکس کو بھی آزاد کرا لیا ہے، اس دوران داعش تنظیم کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی کے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ عراقی فورسز نے موصل شہر کے مشرقی حصے کا 80 سے 85کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*