امریکی حکومت نے سوڈان پر بیس سالوں کے دوران عائد پابندیوں کو جزوی طور پر ختم کردیا

امریکی حکومت نے سوڈان پر بیس سالوں کے دوران عائد پابندیوں کو جزوی طور پر ختم کردیا

امریکی حکومت نے سوڈان پر بیس سالوں کے دوران عائد پابندیوں کو جزوی طور پر ختم کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی حکومت نے یہ اقدام سوڈانی حکومت کا دہشت گردی کے خلاف مثبت اقدامات کے اعتراف میں کیا ہے، تاہم ابھی تک اس کی وضاحت نہیں کی گئی کہ امریکا نے کون سی پابندیاں ختم کی ہیں۔سوڈان کے خلاف امریکا نے پہلی مرتبہ پابندیاں 1997 میں اور دوسری مرتبہ 2006 میں عائد کی گئی تھیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں امریکی وزارت خارجہ نے انسداد دہشت گردی پر تعاون کرنے پر سوڈان کا خیر مقدم کیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ سوڈان اپنی سرزمیں پر داعش اور دیگر انتہاپسند گروپوں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*