’کاجول اب میری دوست نہیں ہیں‘

’کاجول اب میری دوست نہیں ہیں‘

بالی وڈ میں جہاں دشمنیوں کی مثالیں دی جاتی رہی ہیں وہیں دوستی کی مثالیں بھی موجود ہیں دشمنی اور پھر دوستی کی ایک مثال تو سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی ہیں۔لیکن کرن جوہر اور کاجول کی دوستی جو تقریباً 26 سال پرانی تھی اب دشمنی نہیں تو کم از کم ناراضی میں ضرور تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہے۔ کچھ عرصے پہلے ہی کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اور کاجول کے شوہر اجے دیوگن کی فلم ’شوائے‘ کے درمیان تنازع اور ٹکراؤ کرن اور کاجول کی دوستی پر بھاری پڑا۔ٹوئٹر پر ہونے والی لڑائی نے کافی خراب شکل اختیار کر لی تھی اور دونوں میں کشیدگی صاف نظر آنے لگی تھی۔ خبر ہے کہ کرن جوہر نے اپنی بائیو گرافی ’این ان بِلیو ایبل بوائے‘ میں انکشاف کیا کہ ان کے اور کاجول کے درمیان کشیدگی کا سبب ان کے شوہر اجے دیو گن ہیں۔کرن نے بتایا کہ اب کاجول اور وہ دوست نہیں رہے۔ کرن کی بائیو گرافی کے کچھ پیرا گراف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ پرانے دوست کب تک ایک دوسرے سے ناراض رہتے ہیں۔سوشل میڈیا ہماری زندگی کا کس طرح سے اٹوٹ انگ بن چکا ہے اس بات کا اندازہ تو اب تک ہمیں ہو ہی چکا ہے لوگ ہر ضروری اور غیر ضروری کام، اعلان، وعدے اور ارادے سوشل میڈیا پر ہی کرتے ہیں اب چاہے محبت ہو یا بریک اپ، لڑائی ہو یا دوستی کا اظہار یہاں تک کہ اپنے حاملہ ہونے کی خوش خبری بھی لوگوں کو سوشل میڈیا پر ہی دی جاتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*