راولپنڈی اسلام آباد میں درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچا تو اکثر علاقوں سے گیس غائب ہوگئی۔

راولپنڈی اسلام آباد میں درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچا تو اکثر علاقوں سے گیس غائب ہوگئی۔

راولپنڈی اسلام آباد میں درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچا تو اکثر علاقوں سے گیس غائب ہوگئی۔شہری لکڑیوں پر کھانا بنانے پر مجبور ہیں ۔شہری کہتےہیں ان کیلئے موسم سرما عذاب بن گیا ۔اسلام آباد کے علاقوں جی سکس ، جی سیون ، گولڑہ موڑ ،چک شہزاد جبکہ راولپنڈی میں دھمیال ،فیروز پورہ،موہن پورہ،گلزار قائد، وکیل کالونی ، شاہ خالد کالونی اورراجا بازار کے علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک دوگھنٹے ہی گیس میسرہوتی ہے ۔شہری کہتےہیں گیس کی کمی کامسئلہ آج کانہیں، ہرسال موسم سرما ان کیلئے ایک عذاب کی شکل اختیارکرجاتاہے ، حکمرانوں کو اس صورت حال کا سنجیدہ نوٹس لےکر صورت حال میں بہتری لانی چاہئے ۔اتنا توہو کہ دو وقت کی روٹی بن سکے۔کچھ شہریوں کا کہنا ہے لکڑیاں جلاتے ہی لگتا ہے کسی گاؤں میں آ گئے ہیں، بچےناشتے کے بغیر اسکول جاتے ہیں، ہوٹل سے روٹیاں لاتے ہیں وہ بھی کچی ہوتی ہیں۔ادھر ملتان میں بھی سردی بڑھتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے ۔شہریوں نے گیس کے چولہے اور سلنڈر سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ۔رحیم چوک کے رہائشیوں نے گلی میں روٹیاں بھی ڈال رکھی تھی اور سلنڈر ، چولہے اور برتن بھی رکھ کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔شریوں کا کہنا ہے کہ سردی شروع ہوتے ہیں گیس ناپید ہو جاتی ہے بچے اسکولوں میں بھوکے جاتے ہیں اگر کبھی گیس آ بھی جائے تو اتنی کم ہو تی ہے کہ روٹی تو درکنار انڈہ بھی نہیں بنتا جبکہ گیس کے بل باقاعدگی سے آتے ہیں ۔شہریوں نے کہا کہ اگر گیس کی بندش کی ایسی ہی صورتحال رہی تو سوئی گیس دفتر کا گھیراؤ کریں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*