ارفع کریم ؛ پاکستان کا حقیقی چہرہ

ارفع کریم ؛ پاکستان کا حقیقی چہرہ

کم عمرترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم 1995 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئی۔ مائیکروسافٹ کارپوریشن کی دعوت پر جولائی 2005 میں ارفع کریم امریکا گئیں جہاں مائیکروسافٹ کے بانی چیئرمین بل گیٹس نے خصوصی طورپران سے ملاقات کی اورانہیں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن کی سند سے نوازا۔ارفع کریم نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے آئی ٹی کی دنیا میں وہ اعزازحاصل کیا جوان سے پہلے کوئی حاصل نہ کرسکا، ارفع کریم مائیکروسافٹ پروفیشنل ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین نعت خواں اورمقرر بھی تھیں۔ ارفع کریم نے دبئی کے فلائنگ کلب میں صرف 10 سال کی عمرمیں ایک طیارہ اڑایا اورطیارہ اڑانے کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا۔ انہیں 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑنے پر لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ  روزکوما میں رہنے کے بعد 14 جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*