عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی

معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں وکلا برادری سمیت سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو آخری آرام کی جانب بذریعہ ایمبولنس روانہ کردیا گیا۔ عاصمہ جہانگیر کی وصیت کے مطابق تدفین لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاؤس میں کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*