مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر لانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں،خواجہ سعد رفیق

APP40-10
LAHORE: December 10 - Federal Minister for Railways, Khawaja Saad Rafique talking to media persons after regional conference on Strengthening Transport Connectivity and Trade Facilitation in South and South-West Asia. APP photo by Mustafa Lashari

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ پرویز مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنے لانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ایس پی کا انجینیرڈ ملاپ 24 گھنٹےمیں ناکام ہوا، سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہوگا جب کہ مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنے لانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مقدمات سے لیگی قیادت کو جکڑنے اور بدنام کرنے کے منصوبے ناکام رہیں گے، تکلیف کے باوجود تحمل سے کام لےرہے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ محاذ آرائی ہوئی توکسی کےہاتھ کچھ نہیں آئےگا لہٰذا نئے عوامی فیصلےکا انتظار کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*