ارب پتی سعودیوں نے دولت کی بیرون منتقلی کی کوشش تیز کردی

ارب پتی سعودیوں نے دولت کی بیرون منتقلی کی کوشش تیز کردی

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتاریوں کے بعد کئی ارب پتی افراد نے دولت کی بیرون ملک منتقلی کے لیے کوشش تیز کردی ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے کئی امیر ترین خاندانوں نے اپنی دولت ضبط کئے جانے کے ڈرسے اپنے اثاثے بیرون ملک منتقل کرنےکے لیے کئی بینکوں سے رابطے کئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے رقم منتقلی پر 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کردیا ہے ، نئے ٹیکس سسٹم کا اطلاق یکم جنوری 2018ء سے ہوگا ۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ٹیکس سسٹم میں لائف انشورنس پالیسیز، گھر وں کے کرائے، ادویات، قرضوں پر سود، مارگیج، لیزنگ سمیت کئی مالیاتی سروسز ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*