کنڈیشنز ہمارے لیے بہت ٹف تھیں، سرفراز

کنڈیشنز ہمارے لیے بہت ٹف تھیں، سرفراز

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یہ کنڈیشنز ہمارے لئے بہت ٹف تھیں تاہم میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں خاص طور پر کین ولیم سن کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جنہوں نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 61 رنز شکست کے بعد سر فراز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں مین پلیئرز کے کیچز ڈراپ ہونے سے فرق پڑا ہے۔

ان کہ کہنا تھا کہ اگر کیچز پکڑتے تو مقابلہ اچھا ہوتا لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم مل کر بیٹھیں گے اور اگلے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز کا کہنا تھا کہ ابتدائی 2 اوورز میں 2 وکٹیں گنوانے سے نقصان ہواجس کے بعد ہمار امیچ میں واپس آنا مشکل ہوگیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*