فاروق ستار کی خواہش پر اسٹیبلشمنٹ نے ہماری ملاقات کرائی، مصطفیٰ کمال

فاروق ستار کی خواہش پر اسٹیبلشمنٹ نے ہماری ملاقات کرائی، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ  فاروق ستار کی خواہش پر ہی اسٹیبلشمنٹ نے ان سے ملاقات کروائی۔پاکستان ہاؤس میں انیس قائم خانی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی گھنٹوں سے جاری رہنے والے ‘کامیڈی شو’ کے بعد ہم نے کچھ حقائق سب کے سامنے آن ریکارڈ رکھنے کا فیصلہ کیا۔پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے ساتھ پریس کانفرنس کی، جس کا سب کو پتہ ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ پریس کانفرنس اسٹیبلشمنٹ نے کروائی’۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گذشتہ 20 ماہ کے دوران ہمیں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب فاروق ستار نے پورے پاکستان کے سامنے یہ تاثر دیا اور ایک ایک صحافی کو بتایا کہ انہیں اسٹیبلشمنٹ اغوا کرکے لے گئی تھی اور پچھلے 50 گھنٹوں میں جو کچھ ہوا، وہ اسٹیبلشمنٹ پی ایس پی کے لیے کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا، ‘میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہاں، ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے بلوا کر فاروق ستار سے ملوایا اور جب ہم وہاں پہنچے تو وہاں فاروق ستار پہلے سے موجود تھے، جن کی فرمائش پر ہمیں وہاں بلوایا گیا’۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب پچھلے کچھ گھنٹوں سے نہیں بلکہ 8  ماہ سے جاری ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا، ‘فاروق ستار نے آدھا جھوٹ بولا، میں آج پورا سچ بتا رہا ہوں، اگر ہم نے بلوایا ہوتا تو ہم پہلے سے موجود ہوتے، لیکن وہاں فاروق ستار پہلے سے موجود تھے’۔ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار چاہتے تھے کہ پی ایس پی، ایم کیو ایم میں ضم ہو، لیکن میں نے ان کو بتایا کہ میں ایم کیو ایم میں شامل نہیں ہوسکتا، لہذا ہم ایک کامن پلیٹ فارم پر جاکر کام کرلیتے ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*