معروف گلوکاراے نیئر کو مداحوں سے بچھڑے 1سال بیت گیا

معروف گلوکاراے نیئر کو مداحوں سے بچھڑے 1سال  بیت گیا

منفرد انداز اور آواز کے گلو کار اے نیئر نے 42 سال فلمی صنعت میں پس پردہ راج کیا، اے نیئر کے گائے ہوئے لازوال گیت آج بھی شائقین موسیکی کے لبوں پر جاری ہیں۔گلوکار اے نیئر 17 ستمبر 1950 کو ایک مسیحی خاندان میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام آرتھر نیئر تھا تاہم انھوں نے اے نیئر کے نام سے شہرت پائی۔.
1974میں فلم بہشت سے اے نیئر نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ان کے گائے جانے والے پہلے گانے نے ہی دھوم مچائی۔اے نیئر نے فلموں میں پلے بیک سنگر کی حیثیت سے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ گلوکار اے نیئر پلے بیک سنگر کی حیثیت سے پہلا گانا ’یوں ہی دن کٹ جائیں گے‘ گایا۔ ان کا گایا ہوا گیت ’پیار تو ایک دن ہونا تھا‘ بے حد مقبول ہوا۔معروف پاکستانی گلوکار اے نیئر گزشتہ سال 66 برس کی عمر میں دل کے عارضے کی وجہ سے لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*