انتخابی اکھاڑا لگنے سے پہلے پہلوان بھاگ گیا ، فواد چوہدری

انتخابی اکھاڑا لگنے سے پہلے پہلوان بھاگ گیا ، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی انتخابی اکھاڑا لگا نہیں اور پہلوان بھاگ گیا ،ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے ۔نوازشریف کی پریس کانفرنس پر درعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی پہلوان اکھاڑے میں اترنے سے پہلےہی حوصلہ ہار گیا ، بتاکیوں نہیں دیتے کہ ان کے خلاف کون سازش کررہا ہے ۔پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب آپ کی کمپنیز میں 300 ارب روپے کہاں سے آیا، یہ پوری قوم کا آپ سے سوال ہے، آپ کےپاس حساب کتاب نہیں توعدلیہ کومتنازع کرناچاہتےہیں ۔ان کا مزید کہناتھاکہ ماضی کے انتخابات میں کس لاڈلے کو فائدہ ہوا سب کو معلوم ہے،نواز شریف اور مریم نواز ملزم ہیں اور یہ سرکار کا پیسہ کس حیثیت میں خرچ کررہے ہیں ۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہناتھاکہ نوازشریف کی پریس کانفرنس میں سوالات کی اجازت نہیں دی گئی،وہ بیان واٹس ایپ پر بھی جاری کرسکتے تھے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف یہ بھی بتا دیں گے ماضی میں کس طرح انتخابی نتائج میں دھاندلی کی گئی، ماضی کے انتخابات میں کس لاڈلے کو فائدہ ہوا سب کو معلوم ہے۔ان کا کہناتھاکہ میاں صاحب کل ہی ہمت کر کے بتا ہی دیں کہ سازش کون کر رہا ہے؟میاں صاحب پوری قوم پوچھ رہی ہے کہ سعودی عرب میں آپ کی کیا ڈیل ہوئی؟ آپ پاکستان کے اداروں کو متنازعہ کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*