لڑکیوں کا بون میرو نکال کر فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

لڑکیوں کا بون میرو نکال کر فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں غیرقانونی طور پر لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی میں سے مواد (بون میرو) نکال کر فروخت کرنے والےگروہ کا انکشاف ہوا ہے۔سٹی تھانہ پولیس کے مطابق حافظ آباد کی رہائشی ایک 17 سالہ لڑکی کے والد نے شکایت درج کروائی کہ چند افراد نے بیٹی کے لیے جہیز کی تیاری کا لالچ دے کر ان سے ایک جعلی فارم پر دستخط کروائے۔متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق بعدازاں ملزمان نے ان سے کہا کہ وہ ان کی بیٹی کے ‘میڈیکل چیک اپ’ کے لیے خون کا نمونہ لیں گے۔متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق ‘میڈیکل چیک اپ’ کے بعد جب ان کی بیٹی گھر آئی تو اس کی حالت غیر ہوگئی اور جب انہوں نے اسے ڈاکٹر کو دکھایا تو ان پر انکشاف ہوا کہ ان کی بیٹی کا بون میرو نکالا جاچکا ہے۔جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس سے رابطہ کیا اور 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر محلہ بہاولپور میں متعلقہ مقام چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے ایک خاتون سمیت گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*