ویڈیو گیم کھیلنے سے روکنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

ویڈیو گیم کھیلنے سے روکنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

چینی میڈیا کے مطابق خاتون کا تعلق چین سے ہے اور وہ شادی کے بعد ملائیشیا آ گئی تھیں۔ سب کچھ ٹھیک چلتا رہا لیکن دو سال قبل کنگ آف گلوری ریلیز ہوا اور اس کا شوہر دن رات اسی گیم کو کھیلنے لگا۔ پہلے دونوں میاں بیوی نے یہ گیم کھیلا اور اس کے بعد شوہر اپنے آن لائن دوستوں سے مقابلہ کرنے لگا۔ اس کے بعد وہ گیم کھیلنے کےلیے صبح سویرے بیدار ہوجاتا جس سے گھر کے دیگر لوگ شدید نظر انداز ہوتے گئے یہاں تک کہ گیم کی لت سے اس نے باہر نکلنا بھی کم کر دیا۔اس سے تنگ آکر خاتون نے ایک رات اپنے شوہر کا اسمارٹ فون اٹھایا اور اس کا گیم اکاؤنٹ فروخت کر دیا۔ یہ پچیس سالہ شخص کنگ آف گلوری جیسے وقت طلب ویڈیو گیم کا اس قدر رسیا ہو چکا تھا کہ اسی لت کی بنا پر اس نے اپنی بیوی اور بچی تک کو چھوڑنے سے دریغ نہیں کیا۔وہ گیم اکاؤنٹ فروخت کرنے پر شدید برہم ہو گیا اور اس نے ایک صبح بیدار ہونے کے بعد اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑا، اسے سیڑھیوں تک گھسیٹ کر نیچے اتاردیا اور کہا کہ اب وہ اسے طلاق دے رہا ہے اور وہ ملائیشیا چھوڑ کر اپنے ملک چین جا سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*