شام میں امریکی فوج نے داعش کو بری طرح شکست سے دوچار کیا ،ڈونلڈ ٹرمپ

شام میں امریکی فوج نے داعش کو بری طرح شکست سے دوچار کیا ،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکا نے شام سے اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا۔امریکا نے شام سے اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا جب کہ شام سے امریکی افواج کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے شام میں داعش کو شکست دے دی جب کہ امریکی فوجیوں نے ہمارے ملک کا نام روشن کیا، یہ ہمارے ملک کا فخر ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ شام میں لڑنے والے فوجی ہمارے ہیروز ہیں اور وہ جلد ہمارے ساتھ ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی فوج نے داعش کو بری طرح شکست سے دوچار کیا اور تاریخی فتح حاصل کی تاہم اب شام سے ہمارے فوجی واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کو شکست میرے دور حکومت میں ممکن ہو سکی۔
ادھر وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں دولتِ اسلامیہ کو شکست دینے کے بعد امریکی فوجیوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی واپسی کا عمل 100 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا، شام میں 2 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں لہٰذا امریکا شام میں کسی حد تک اپنی عسکری مصروفیات کو جاری رکھے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*