پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ جلد بحال ہو گی، محمد حفیظ

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ جلد بحال ہو گی، محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ جلد بحال ہو گی اور دنیا بھر سے کرکٹر پاکستان کا رخ کریں گے ، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈکا کردار بہت اہم ہے ۔

سرگودھا میں ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کےآنے سے پاکستان میں کرکٹ کے دروازےکھل گئے ہیں جبکہ دیگر ٹیمیں بھی جلد پاکستان آکر کرکٹ کھلیں گی ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں اور سری لنکا کے ساتھ لاہور میں ہونے والا ٹی 20میچ لوگوں کے جوش و خروش کی مثال ہے ۔

تقریب کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ،احمد شہزاد،حسن علی ، عمر گل ،کامران اکمل ، عمر اکمل ، سعید اجمل ، شاداب خان ، بابر اعظم اور عماد وسیم نے بھی شرکت کی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*