اسکائپ میں بھی فوٹو ایفیکٹس متعارف

اسکائپ میں بھی فوٹو ایفیکٹس متعارف

اسکائپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔مائیکرو سافٹ کی اس ویڈیو کالنگ اپلیکشن میں نئے فوٹو ایفیکٹس متعارف کرائے گئے ہیں جو کہ تصاویر میں ہائی لائٹس کا اضافہ کرسکتے ہیں یا چیٹ کے دوران دوستوں سے شیئر کی جاسکتی ہیں۔یہ فوٹو ایفیکٹس دیکھنے میں اسنیپ چیٹ کے فلٹرز جیسے ہیں اور اس کے لیے مائیکرو سافٹ نے مشین لرننگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے، جس کے تحت ہر تصویر کے لیے مختلف آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔

مثال کے طور پر اس فیچر کے ذریعے صارف کی لوکیشن کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، اسمارٹ فیس اسٹیکرز، موسم اور تصویر پر کیپشن وغیرہ کو ڈالا جاسکتا ہے۔اس کے لیے اسکائپ صارف کو ایک تصویر کھینچنے کی جرورت ہوگی جس کے بعد جادوئی چھڑئی والے بٹن پر کلک کرنا ہوگا جو کہ اسکرین کے ٹاپ پر ہوگا۔ایسا کرنے کے بعد دائیں جانب سوائپ کرنے پر مزید فوٹو ایفیکٹس آپشنز جیسے کیپشن، معروف شخصیات کے ہم شکل، اسمارٹ فیس اسٹیکرز، لوکیشن اور موسم کے ساتھ مسٹری فیس سویپ نظر آئیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*