لاہور:شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی شادی کی تقریب

لاہور:شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی شادی کی تقریب

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی، مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دولہا، دلہن کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی شادی کی تقریب لاہور کی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔
سفید شیروانی میں دولہا اور لہنگے میں دولہن دونوں کی جوڑی انتہائی خوبصورت لگ رہی تھی ،شادی میں شامل مہمانوں نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر ان کو مبارک بادپیش کی ۔

تقریب میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، تحریک انصاف کے فواد چوہدری ، عمران خان کی بہن علمیہ خان اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*