ماہرہ خان کے بیٹے نے ہالی ووڈ اداکارہ سے فون نمبر مانگ لیا

ماہرہ خان کے بیٹے نے ہالی ووڈ اداکارہ سے فون نمبر مانگ لیا

کراچی : گزشتہ روز اداکارہ ماہرہ خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام بھیجا گیا تھا جس میں لکھا تھا’’ ایما واٹسن میں اذلان ہوں، آپ کا بہت بڑا مداح ہوں اور آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے آپ کی فلم’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ میں کچھ غلطیاں دیکھی ہیں اور ان غلطیوں کے بارے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں آپ مجھے اپنا نمبر بھیجیں‘‘۔ ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد ماہرہ خان نے وضاحت میں ایک اور ٹوئٹ کی جس میں لکھا تھا ان کا بیٹا اداکارہ کا بہت بڑا مداح ہے اس کے باوجود اس نے فلم میں 10 خامیاں تلاش کی ہیں بعد ازاں ماہرہ خان نے یہ دونوں ٹوئٹس اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*