محمد عرفان شاہ زیب کے خلاف بطور گواہ پیش ہوں گے

محمد عرفان شاہ زیب کے خلاف بطور گواہ پیش ہوں گے

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں فاسٹ بالر محمد عرفان آج پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں شاہ زیب حسن کیس میں پی سی بی کے گواہ کے طور پر پیش ہوں گے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل شاہ زیب حسن کیس کی سماعت کرے گا۔

ٓذرائع کے مطابق سماعت میں محمد عرفان پی سی بی کے آخری گواہ کے طوپر پیش ہوں گےاور شاہ زیب حسن کے خلاف گواہی دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عرفان کا موقف ہے شاہ زیب حسن نے انہیں اکسایا۔

ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں مصروفیت کے باعث محمد عرفان کو ایک دن پہلے طلب کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*