پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری

Px11-013
KARACHI: Feb11 – Brokers look at digital screen during bearish trend at Karachi Stock Exchange.
ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا۔ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 46.53 فیصد کم جبکہ 48.12 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث پیر کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 39931 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی سیکٹرمیں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی 40100 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*