ایم کیو ایم میں پارٹی بحران مزید سنگین ہوگیا

ایم کیو ایم میں پارٹی بحران مزید سنگین ہوگیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں پارٹی بحران مزید سنگین ہوگیا ،دونوں دھڑوں کے اہم اجلاس میں ایک طرف فاروق ستار اور دوسری طرف عامر خان گروپ کو مائنس کرنے کی تیاریاںتیز تر ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی دو تہائی اکثریت سے پارٹی سربراہ فاروق ستار کو مائنس کرنے پر تیار ہوگئی ہے ،آج کے اجلاس میں اہم فیصلہ کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے آج پارٹی کا اہم اجلاس بلایا جس میں عامر خان گروپ کو مائنس کرنے پر غور کیا جائےگا۔

پارٹی آئین کے مطابق فاروق ستار فیصلوں کی توثیق کل جنرل ورکرز اجلاس میں کرائیں گے ،اس موقع پر سیاسی اور تنظیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے سفارتی رابطوں کا ٹاسک میئر کراچی وسیم اختر،سینیٹر نسرین جلیل اور فیصل سبزواری کے سپرد کردیا ہے ۔سیاسی رابطے کے لئے ڈاکٹر خالد مقبول ،کنور نوید جمیل اور روف صدیقی کی ذمہ داری لگائی ہے ۔اجلاس میںتنظیمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں پر مشاورت ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*